ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ’وندے بھارت ‘ایکسپرس ٹرین کے لوکو پائلٹ گریش فائدے کاروار کے شہری

’وندے بھارت ‘ایکسپرس ٹرین کے لوکو پائلٹ گریش فائدے کاروار کے شہری

Mon, 01 Jan 2024 20:24:45    S.O. News Service

کاروار :2 جنوری  (ایس اؤ نیوز )سنیچر کوتجرباتی طورپر دورائی گئی وندے بھارت ایکسپرس ٹرین کا کاروار کے عوام نے پرتپا ک استقبال کیا۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کی ٹرین کو چلانےوالے کاروار کے گریش فائدے کو دیکھ کر عوام نے دوگنی خوشی کا اظہار کیا۔

Screenshot_(58).pngوندے بھارت ایکسپرس کو کامیابی سے چلاتے ہوئے کاروار پہنچے کاروار ماروتی گلی کے گریش فائدے کا  ماروتی مندر کے پڑوس میں فائدے ہاؤس کے نام سے گھر ہے۔ گریش فائدے اس سے قبل کونیکا فیکٹری میں سرویس انجام دے رہے تھے۔ اس کے بعد کونکن ریلوے میں مرکزی دفتر میں خدمات دے چکے ہیں۔ گریش فائدے راجدھانی ایکسپرس چلایا کرتے تھے۔ حال ہی میں انہیں احمد آباد میں 6ماہ کی تربیت دینےکے بعد وندےبھارت ایکسپرس ٹرین چلانےکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گریش فائدے کے والد شہر میں فائدے ایجنسی چلاتے ہیں۔ ان کی بہن شادی کے بعد بنگلورو میں مقیم ہیں اور ان کی بیوی گھر کی ذمہ داری سنبھالتی ہیں۔ جب کہ ان کا بیٹا کاروار کے ایک تعلیمی ادارےمیں زیر تعلیم ہیں۔


Share: